ETV Bharat / bharat

75th Independence Day: لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے یہ نظم پڑھی - یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے

جھنڈا لہرانے کے بعد پی ایم مودی نے اپنے خطاب کے آخر میں ایک نظم بھی پڑھی۔ اپنی اس نظم میں پی ایم مودی نے ملک کے نوجوانوں کو پکارا اور کہا یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔

pm modi recited a poem from the red fort
لال قلعہ سے وزیر اعظم نے ایک نظم پڑھی
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 1:22 PM IST

Updated : Aug 15, 2021, 3:37 PM IST

بھارت آج اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ملک بھر میں جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔ ملک کی مرکزی تقریب دارالحکومت دہلی کے لال قلعے میں منعقد ہوئی۔

جہاں سے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی میں بھارت کے خوابوں اور خواہشات کو پورا ہونے سے کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔

لال قلعہ سے وزیر اعظم نے ایک نظم پڑھی

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت ہماری زندگی ہے، ہماری طاقت ہماری یکجہتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہماری زندگی کی قوت کا احساس قوم پہلے، ہمیشہ پہلے کا نعرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایم نے کہا "میں پیش گوئی کرنے والا نہیں ہوں، میں عمل کے ثمرات پر یقین رکھتا ہوں۔ مجھے ملک کے نوجوانوں پر یقین ہے۔ میرا یقین ملک کی بہنوں اور بیٹیوں، ملک کے کسانوں ، ملک کے پیشہ ور افراد پر ہے۔ یہ Can Do Generation ہے یہ ہر ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی ترقی کے لیے صحیح اور قیمتی وقت ہے۔ اس نے اس پر ایک نظم بھی پڑھی۔ پی ایم نے کہا:

یہی سمے ہے،صحیح سمے ہے

بھارت کا انمول سمے ہے۔

کچھ ایسا نہیں جو کر نا سکو،

کچھ ایسا نہیں جو پا نا سکو۔

تم اٹھ جاؤ، تم جٹ جاؤ۔

سامرتھیا (صلاحیت) کو اپنے پہچانو۔

کرتبیا (فرض) کو اپنا سب جانو،

بھارت کا انمول سمے ہے۔

یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے،

بھارت کا انمول سمے ہے۔

اسنکھیا بھوجاؤں (بے شمار اسلحہ) کی شکتی ہے،

ہر طرف دیش کی بھکتی (حب الوطنی) ہے۔

تم اٹھو، ترنگا لہرا دو،

بھارت کے بھاگیہ کو پھہرا دو۔

Last Updated : Aug 15, 2021, 3:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.