ETV Bharat / bharat

PM Modi, PM Anthony Gujarat Visit وزیر اعظم مودی اور البنیز دو روزہ دورے پر گجرات پہنچیں گے - انتھونی البنیز

وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البنیز بدھ سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے، اس دوران وہ 9 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دونوں ممالک کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن کا میچ دیکھیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 3:49 PM IST

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھنی البنیز بدھ کو دوروزہ دورے پر گجرات پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ البنیز احمد آباد ہوائی اڈے سے سابرمتی آشرم جائیں گے اور اس کے بعد وہ گاندھی نگر راج بھون میں ہولی کی تقریب میں شامل ہوں گے۔ احمد آباد شہر کے مختلف حصوں میں آسٹریلیا ئی کے وزیراعظم کے استقبال میں ہارڈنگ اور بینر لگائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا ئی وزیر اعظم البنیز جمعرات کو یہاں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کا میچ دیکھیں گے۔ اپنے دورے سے پہلے آسٹریلیا ئی وزیر اعظم نے کین برا میں صحافیوں سے کہا کہ ان کا دورہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔ البنیز جو اعلی تجارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں (وزیر اعظم البنیز) ہندوستان کے وزیروں اور تجارتی دنیا کے وزیروں کے وفد کے ساتھ جارہا ہوں۔ ہمارے علاقے میں غیر معمولی ترقی اور متحرک ہونے کے لئے ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔

انہوں نے کہا، یہ دورہ ہندوستان کے ساتھ اپنے دونوں ممالک کے درمیان کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور ہمارے شعبے میں مستحکم اور ترقی کے لئے مضبوطی قائم کرنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم آج شام 4 بجے احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ سابرمتی آشرم کے لیے روانہ ہوں گے اور اس کے بعد وہ ہولی کے پروگرام کے لیے راج بھون پہنچیں گے۔

البنیز جمعرات کی صبح کچھ دیر کے لیے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئےنریندر مودی اسٹیڈیم جائیں گے۔ اس کے بعد وہ ممبئی جائیں گے جہاں انہیں آئی این ایس وکرانت پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔جمعہ کو وہ نئی دہلی میں صدر دروپدی مورمو سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ راج گھاٹ جائیں گے اور وہاں پھول چڑھائیں گے۔ وہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم البنیز مودی کے ساتھ حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنما معاہدوں کا تبادلہ کریں گے جس کے بعد وہ میڈیا میں مشترکہ بیان دیں گے۔ شام کو آسٹریلیائی وزیر اعظم راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مورمو سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ ہفتہ کی صبح روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Australian PM to visit India ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید، البانیز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.