وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں چلائے گئے تاریخ ڈانڈی مارچ نامی ستیہ گرہ کی 93 ویں برسی پر انہیں اور ڈانڈی مارچ میں شامل ستیہ گرہیوں کو کو خراج عقیدت پیش کیا ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا 'میں باپو اور ڈانڈی مارچ میں حصہ لینے والے سبھی لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔' وزیر اعظم مودی نے گاندھی جی کی قیادت میں انگریزوں کے اجارہ داری والے نمک قانون کے خلاف ستہ گرہ کے لئے سال 1930 کو آج ہی کے دن گجرات میں اپنے سابرمتی آشرم سے شروع ہوکر پانچ اپریل کو ڈانڈی میں اختتام پذیر 24 دن کے اس مارچ کو ملک کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ بتایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا، ' یہ ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ تھا۔ اسے مختلف قسم کی ناانصافیوں کے خلاف ایک پرعزم کوشش کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔' اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےستیہ گرہ کی برسی پر مہاتما گاندھی اور ستیہ گرہیوں کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'سول نافرمانی کی پہلی پکار، یہ ستیہ گرہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے سب سے اہم ابواب میں سے ایک ہے۔'
واضح رہے کہ نمک ستیہ گرہ کو 1930 کے ڈانڈی مارچ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں ایک تاریخی واقعہ ہے۔ برطانوی راج کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کے ایک حصے کے طور پر، گاندھی کی قیادت میں 'ستیاگرہیوں' نے 12 مارچ - 5 اپریل 1930 کے دوران احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے ساحلی گاؤں ڈانڈی تک مارچ کیا اور برطانوی حکومت کے نمک قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سمندر کے پانی نمک بنایا تھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب 1920 میں ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد 1930 کی دہائی میں فیصلہ کن مرحلے پر تھی۔ پہلی تحریک عدم تعاون میں ملک کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کے بعد گاندھی جی نے 1931 میں ڈانڈی مارچ شروع کیا، جسے پھر سے اہل وطن کی حمایت حاصل ہوئی۔ مہاتما گاندھی نے 12 مارچ 1930 کو ڈانڈی مارچ کا آغاز کیا۔
یو این آئی