وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا، 'آزادی کے انقلابی سفیر امر شہید ویر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو شہیدی دیوس پر صدہا سلام۔ ماں بھارتی کے ان عظیم سپتوں کی قربانیاں ملک کی ہر نسل کے لیے باعث تحریک رہے گی۔ جے ہند'!
ساتھ ہی مودی نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں جنگ آزادی میں ان تینوں انقلابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جلیاں والا باغ سمیت دیگر اہم واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
آصف علی نے لڑا تھا بھگت سنگھ کا مقدمہ
غور طلب ہے کہ بھارت میں 23 مارچ 'یوم شہیدی' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن بھگت سنگھ، راجگورو، سکھدیو ملک کے لیے پھانسی پر جھول گئے۔
یو این آئی۔