مودی نے آکاشوانی پر ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں وارانسی کے ایک مندر سے سو سال پہلے چوری ہوئی دیوی اننپورنا کی قدیم مورتی کناڈا سے واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آفت میں ثقافت بڑے کام آتی ہے، اس سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔تکنیک کے ذریعہ سے بھی ثقافت،ایک جذباتی توانائی کی طرح کام کرتی ہے۔
وزیراعظم نے ماں اننپورنا کی مورتی کو لوٹانے کےلئے کناڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماں اننپورنا کا کاشی سے بہت ہی خاص تعلق ہے۔
مزید پڑھیں:زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں: مودی
اب ان کی مورتی کا واپس آنا ہم سبھی کےلئے خوشی کی بات ہے۔
ماں اننپورنا کی مورتی کی طرح ہی،ہماری ثقافت کی متعدد بیش قیمت ورثہ، بین الاقوامی گروہوں کا شکار ہوتا رہا ہے۔
یہ گروہ بین الاقوامی بازار میں انہیں بہت اونچی قیمت پر بیچتے ہیں۔
اب ان پر سختی تو کی ہی جارہی ہے،ان کی واپسی کےلئے ہندوستان نے اپنی کوشش بھی بڑھائیں ہیں۔
ایسی کوششوں کی وجہ سے گزشتہ برسوں میں، ہندوستان، کئی مجسموں اور فن کارانہ چیزوں کو واپس لانے میں کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ہی عالمی ورثہ ہفتہ منایا گیا تھا۔
یہ ثقافت کے چاہنے والوں کے لئے، پرانے وقت میں واپس جانے ،ان کی تاریخ کے اہم مرحلوں کا پتہ لگانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔