نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار کا غلط استعمال کر تے ہوئے منصفانہ اور صحت مند انتخابی عمل میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم مودی کی توجہ اقتدار اور حکومت کے ذریعے عوام کی خدمت پر نہیں ہے بلکہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کام کرنا ان کا پسندیدہ کام بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ بی جے پی کے باغی ایم ایل اے کرپال پرمار پر دباؤ ڈال کر کانگڑا کے فتح پور سے آزادانہ طور پر الیکشن نہ لڑنے کے درخواست کررہے ہیں۔Cong alleges PM Modi of Misusing Power
ترجمان نے کہا کہ ہماچل پردیش کے انتخابات میں وزیر اعطم مودی کے طرز عمل سے واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کھا رہی ہے اور وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ان کی پارٹی ہماچل اسمبلی انتخابات ہار رہی ہے۔ انہوں نے کہا، 'بی جے پی اور وزیر اعظم مودی نے مان لیا ہے کہ بی جے پی ہماچل میں الیکشن ہار رہی ہے۔ یہی بتا رہا ہے - ڈیرہ کا چکر لگانا اور باغیوں کو دھمکانا۔ وزیراعظم الیکشن میں مصروف ہیں، گرتی ہوئی معیشت کو بچانے کون آئے گا؟ مودی جی نے مقامی باغیوں کو منانے کے لیے پورا ملک چھوڑ دیا ہے۔
یواین آئی