میونخ: وزیراعظم نریندر مودی PM Modi نے آج کہا کہ بھارت نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ جمہوریت مشکل ترین حالات میں بڑے مقاصد حاصل کرنے کی طاقت رکھتی ہے اور ملک اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی نے جرمنی کے میونخ میں آڈی ڈوم آڈیٹوریم میں یورپ کے مختلف حصوں سے آئے ہزاروں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے اجتماعی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے تقریباً 33 منٹ کی تقریر کی، جس میں انہوں نے بھارت کے ترقی کے سفر اور حکومت کے مختلف اقدامات اور ان کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بھارت کی کامیابی میں بیرون ملک مقیم بھارتی برادری کے تعاون کی تعریف کی اور انہیں بھارت کی کامیابی کا برانڈ ایمبیسیڈر بتایا۔PM Modi address Indian Community in Munich
-
आपातकाल का कालखंड भारत के वाइब्रेंट डेमोक्रेटिक इतिहास में एक काले धब्बे की तरह है। लेकिन इस काले धब्बे पर सदियों से चली आ रही लोकतांत्रिक परंपराओं की श्रेष्ठता भारी पड़ी है। pic.twitter.com/B0LMEEwAEt
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">आपातकाल का कालखंड भारत के वाइब्रेंट डेमोक्रेटिक इतिहास में एक काले धब्बे की तरह है। लेकिन इस काले धब्बे पर सदियों से चली आ रही लोकतांत्रिक परंपराओं की श्रेष्ठता भारी पड़ी है। pic.twitter.com/B0LMEEwAEt
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022आपातकाल का कालखंड भारत के वाइब्रेंट डेमोक्रेटिक इतिहास में एक काले धब्बे की तरह है। लेकिन इस काले धब्बे पर सदियों से चली आ रही लोकतांत्रिक परंपराओं की श्रेष्ठता भारी पड़ी है। pic.twitter.com/B0LMEEwAEt
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022
وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایک اور وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ آج 26 جون ہے۔ جو جمہوریت ہمارا فخر ہے، جو جمہوریت ہر بھارتیوں کے ڈی این اے میں ہے، آج سے 47 سال پہلے اسی وقت اس جمہوریت کو یرغمال بنانے، جمہوریت کو کچلنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایمرجنسی ایک سیاہ دھبے کی طرح ہے۔ اس طرح کی حرکتوں پر جمہوری روایات بھاری پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام نے جمہوریت کو کچلنے کی تمام سازشوں کا جمہوری طریقے سے جواب دیا۔ ہم بھارتی جہاں بھی رہتے ہیں اپنی جمہوریت پر فخر کرتے ہیں۔ ہر بھارتی فخر سے کہتا ہے، بھارت جمہوریت کی ماں ہے۔
-
भारत ने दिखाया है कि इतने विशाल और इतनी विविधताओं से भरे देश में डेमोक्रेसी कितने बेहतर तरीके से डिलिवर कर रही है। जिस तरह करोड़ों भारतीयों ने मिलकर बड़े-बड़े लक्ष्यों को हासिल किया है, वो अभूतपूर्व है। pic.twitter.com/whY6jyQfyI
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">भारत ने दिखाया है कि इतने विशाल और इतनी विविधताओं से भरे देश में डेमोक्रेसी कितने बेहतर तरीके से डिलिवर कर रही है। जिस तरह करोड़ों भारतीयों ने मिलकर बड़े-बड़े लक्ष्यों को हासिल किया है, वो अभूतपूर्व है। pic.twitter.com/whY6jyQfyI
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022भारत ने दिखाया है कि इतने विशाल और इतनी विविधताओं से भरे देश में डेमोक्रेसी कितने बेहतर तरीके से डिलिवर कर रही है। जिस तरह करोड़ों भारतीयों ने मिलकर बड़े-बड़े लक्ष्यों को हासिल किया है, वो अभूतपूर्व है। pic.twitter.com/whY6jyQfyI
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022
انہوں نے کہا کہ بھارت نے دکھایا ہے کہ اتنے وسیع اور متنوع ملک میں جمہوریت کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جس طرح سے کروڑوں بھارتیوں نے مل کر بڑے مقاصد حاصل کیے ہیں، یہ بے مثال ہے۔ آج بھارت کا ہر گاؤں کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہے۔ آج بھارت کے ہر گاؤں میں بجلی پہنچ چکی ہے۔ آج بھارت کا تقریباً ہر گاؤں سڑک کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔ آج بھارت کے 99 فیصد سے زیادہ لوگوں کے پاس کلین ککنگ کے لئے گیس کنکشن ہے۔ آج بھارت کا ہر خاندان بینکنگ سسٹم سے جڑا ہوا ہے۔
مودی نے کہا کہ آج بھارت کے ہر غریب کو 5 لاکھ روپے کے مفت علاج کی سہولت حاصل ہے۔ کورونا کے اس وقت میں بھارت پچھلے دو سالوں سے 80 کروڑ غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ یہی نہیں، آج بھارت میں اوسطاً ہر 10 دن میں ایک یونیکورن بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 21ویں صدی کا بھارت، چوتھے صنعتی انقلاب میں، انڈسٹری 4.0 میں، پیچھے رہنے والوں میں سے نہیں، بلکہ اس صنعتی انقلاب کی قیادت کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ بھارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹکنالوجی میں اپناپرچم لہرارہاہے۔
-
भारत आज अपने सामर्थ्य में भरोसा करता है, अपने आप में भरोसा करता है। इसीलिए, आज हम पुराने रिकॉर्ड्स तोड़ रहे हैं और नए लक्ष्य हासिल कर रहे हैं। pic.twitter.com/WeJimtqQNk
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">भारत आज अपने सामर्थ्य में भरोसा करता है, अपने आप में भरोसा करता है। इसीलिए, आज हम पुराने रिकॉर्ड्स तोड़ रहे हैं और नए लक्ष्य हासिल कर रहे हैं। pic.twitter.com/WeJimtqQNk
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022भारत आज अपने सामर्थ्य में भरोसा करता है, अपने आप में भरोसा करता है। इसीलिए, आज हम पुराने रिकॉर्ड्स तोड़ रहे हैं और नए लक्ष्य हासिल कर रहे हैं। pic.twitter.com/WeJimtqQNk
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022
وزیر اعظم نے کہا، "آج کا بھارت "ہوتا ہے، چلتا ہے، ایسے ہی چلے گا" کی ذہنیت سے باہر آ گیا ہے۔ آج بھارت 'کرنا ہے'، 'کرنا ہی ہے' اور 'وقت پر کرنا ہے' کا عہد کرتا ہے۔ بھارت اب تیار ہے، تیار ہے، بے صبر ہے۔ بھارت بے چین ہے پیش رفت کے لیے، ترقی کے لیے۔ بھارت اپنے خوابوں کے لیے، اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں 90 فیصد بالغوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہیں۔ 95 فیصد بالغ وہ ہیں جنہوں نے کم از کم ایک خوراک لی ہے۔ یہ وہی بھارت ہے جس کے بارے میں کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ سوا ارب آبادی کو ویکسین لگانے میں 10-15 سال لگ جائیں گے۔ بھارت ڈیٹا کی کھپت میں ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ دنیا کی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھارت کا حصہ 40 فیصد ہے۔ (یو این آئی)