ETV Bharat / bharat

PM Modi Lays Foundation Stone وزیر اعظم مودی نے کرناٹک میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم مودی نے گھروں میں گھریلو نل کنکشن کے ذریعہ محفوظ اور مناسب مقدار میں پینے کاپانی دستیاب کرانے کے مقصد سے کوڈیکل جل جیون مشن کے تحت یادگیری ملٹی ولیج پینے کے پانی کی فراہمی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہی نہیں انہوں نے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 4:49 PM IST

کلبرگی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک کے کلبرگی اور یادگیر اضلاع میں 10800 کروڑ روپے کے آبپاشی، پینے کے پانی اور سڑک کی ترقی کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے گھروں میں گھریلو نل کنکشن کے ذریعہ محفوظ اور مناسب مقدار میں پینے کاپانی دستیاب کرانے کے مقصد سے کوڈیکل جل جیون مشن کے تحت یادگیری ملٹی ولیج پینے کے پانی کی فراہمی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس اسکیم کے تحت 117 ایم ایل ڈی کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا جائے گا۔ 2050 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے اس پروجیکٹ سے 700 سے زیادہ دیہی بستیوں اور اورضلع یادگیری کے تین قصبوں کے تقریباً 2.3 لاکھ گھروں کو پینے کا پانی فراہم کرایاجائے گا۔

مودی نے نارائن پور لیفٹ بینک کینال - ایکسٹینشن رینوویشن اینڈ ماڈرنائیزیشن پروجیکٹ (این ایل بی سی- ای آر ایم) کا بھی افتتاح کیا۔ 10 ہزار کیوسک کی نہر کی گنجائش والا یہ منصوبہ 4.5 لاکھ ہیکٹر کمانڈ ایریا کو سیراب کر سکتا ہے۔ کلبرگی، یادگیر اور وجئے پورہ اضلاع کے 560 گاؤں کے تین لاکھ سے زیادہ کسانوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت تقریباً 4,700 کروڑ ہے۔ انہوں نے این ایچ-150سی کے 65.5 کلومیٹر سیکشن کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ چھ لین کا گرین فیلڈ روڈ پروجیکٹ سورت-چنئی ایکسپریس وے کا حصہ ہے۔ یہ تقریباً 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اس مہینے میں وزیر اعظم کا ریاست کا یہ دوسرا انتخابی دورہ ہے۔ اس سے پہلے 12 جنوری کو وہ نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کرنے ہبلی گئے تھے اور اس دوران انہوں نے ایک بہت بڑا روڈ شو بھی کیا تھا۔ ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس سال مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظرکل 224 سیٹوں میں سے کم از کم 150 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔ اس تقریب میں کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت، وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی، کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا، کئی ریاستی کابینہ کے وزراء، قانون سازوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: PM To Inaugurates Projects In Mumbai وزیر اعظم مودی آج ممبئی میں 38000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.