وزیر ارعظم مودی نے آج جیور، نوئیڈا میں بین الاقوامی ہوائی اڈے (Noida International Airport) کا سنگ بنیاد رکھے۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود رہے۔ یہ یوپی میں مجموعی طور پر نواں اور پانچواں بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہوگا۔ یوپی وہ ریاست ہے جہاں ملک میں بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اس ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کا کام 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ ایئرپورٹ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 72 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔
اس وقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے جیور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو شمالی بھارت کا لاجسٹک گیٹ وے قرار دیا اور کہا کہ اس سے اترپردیش کو سات دہائیوں بعد وہ ملنا شروع ہوا ہے جس کا وہ حقدار تھا۔
عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ 21ویں صدر کا نیا بھارت آج ایک سے بڑھ کر ایک بہترین جدید ڈھانچے تیار کررہا ہے۔ بہتر سڑکیں، بہتر ریل نیٹورک، بہتر ائیر پورٹ یہ صرف ڈھاے کھڑا کرنے کا پروجکٹ نہیں ہوتے ہیں بلکہ یہ پورے خطے کو نیا سمت فراہم کرتے ہیں۔ اور لوگوں کی زندگی پوری طرح سے بدل دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھارت کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا۔ یہ اس پورے خطے کو قومی سرگرمی ماسٹر پلان کا ایک طاقت وار عکس تیارے گے گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کی تعمیر کے دوران روزگار کے ہزاروں مواقع ملتے ہیں۔ ائیر پورٹ کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لیے بھی مغربی اترپردیش کے ہزاروں لوگوں کو نیا روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے، میٹرو، ریل، ڈی ایف سی وغیرہ سے جڑا ہوا یہ ائیر پورٹ کنکٹی وٹی کے معاملے میں ملک کا مثالی ایئر پورٹ ہوگا۔
رابطوں کی سہولت کو فروغ دینے اور مستقبل کا ہوابازی کا شعبہ تیار کرنے کے وزیراعظم کے نظریے کی مناسبت سے یہ ہوائی اڈّہ بنایا جارہا ہے۔
اس عظیم نظریے کے تحت اترپردیش ریاست پر خاص توجہ دی جارہی ہے، جہاں کئی بین الاقوامی ہوائی اڈّے بنائے جارہے ہیں۔ کُشی نگر ہوائی اڈّے کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا، جبکہ ایودھیا میں بین الاقوامی ہوائی اڈّہ زیر تعمیر ہے۔ اس طرح اترپردیش ملک میں ایسی واحد ریاست بن جائے گی جہاں پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈّے ہوں گے۔
جیور میں نئے ہوائی اڈّےکی تعمیر سے خطے میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی اور روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ہوائی اڈّے کے پہلے مرحلےکا کام دس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے انجام دیا جائے گا۔ یہ ہوائی اڈہ ایک ہزار 300 ہیکٹئر سے زیادہ اراضی پر پھیلا ہوگا۔ اس ہوائی اڈّے کے بن جانے سے سڑک، ریل اور میٹرو خدمات کے ساتھ بلا رکاوٹ رابطہ فراہم ہوسکے گا۔