وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں شمالی ہند اور جنوبی ہند کی مالدار ثقافت کے سماگم کو پیش کرتی کاشی تمل سنگمم کو افتتاح کیا۔ بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے انفیتھیٹر میدان میں منعقد پروگرام میں شرکت کرنے سے پہلے مودی نے تمل ناڈو سے آئے مہمانوں سے ملاقات کی اور کاشی۔ تمل کو جوڑنے والی دو کتابوں کا اجراء بھی کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن، گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سمیت اترپردیش اور تمل ناڈو کے کئی وزیر اور معروف شخصیات موجود تھیں۔PM Modi inaugurated Kashi Tamil Sangam
سفید دھوتی اور کرتے کے اوپر تمل ثقافت کا مظہر گمچھا ڈالے مودی جائے پروگرام پہنچے۔ اس سے پہلے بی ایچ یو ہیلی پیڈر پر ان کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقابل کیا۔ وزیر اعظم، وزیر اعلی کی آمد کے پیش نظر بی ایچ یو احاطے کا سیکورٹی نظام سخت رہا۔ سیکورٹی کی کمان ایس پی جی کے ہاتھوں میں رہی۔ جبکہ مقامی پولیس اور انتظامی افسران پل پل کی اپٹیڈ لیتے رہے۔
پروگرام سے قبل جمعہ کو مودی نے کاشی کے سفر کے تئیں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔ وارانسی میں ہونے والے تمل سنگمم پروگرام میں شامل ہونے کے حوالے سے کافی پرجوش ہوں۔ یہ ایک ایسا شاندار اور تاریخی موقع ہوگا جس میں ہندوستان کے تہذیبی جڑاو اور تمل زبان کی خوبصورتی کا بے مثال سنگم دیکھنے کو ملے گا۔
یواین آئی