ETV Bharat / bharat

اسرائیل حماس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: وزیراعظم مودی - Israel Hamas war

بھارت کی صدارت میں جی 20 کے ورچوئلی سربراہی اجلاس سے وزیراعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل حماس معاہدے کا خیرمقدم کیا اور جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی ہم سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔ PM Modi hosts G20 meet virtually

اسرائیل حماس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: وزیراعظم مودی
PM Modi hosts G20 meet virtually, condemns civilians deaths in Israel Hamas war
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 10:30 PM IST

اسرائیل حماس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اسرائیل حماس معاہدے کا خیر مقدم کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان دونوں فریقوں کے درمیان مغرب ایشیا کے محدود علاقے میں جاری لڑائی کسی بھی قسم کی علاقائی شکل اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعظم مودی یہ بات بھارت کی صدارت میں جی 20 کے ورچوئلی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا۔

اس خطاب میں مودی نے دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے قتل پر بھارت کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی ہم سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔ عام شہریوں کی ہلاکت جہاں بھی ہوتی ہے قابل مذمت ہے۔ عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دنیا ایک خاندان ہے، اس احساس میں بڑی طاقت ہے جس کے ذریعے ہم امن برقرار رکھ سکتے ہیں اور دہشت گردی اور تشدد کے خلاف اپنی آواز مضبوطی سے اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم آج ہونے والے معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام مغویوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ انسانی امداد کی بروقت اور مسلسل فراہمی ضروری ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ امید یہ ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کوئی علاقائی شکل اختیار نہ کرے۔ بحران کے بادلوں کے باوجود جو ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ ایک خاندان کے طور پر (دنیا) کا احساس ہی وہ طاقت ہے جس سے ہم امن کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

انسانی فلاح و بہبود کے نقطہ نظر سے ہم دہشت گردی اور تشدد کے خلاف اور انسانیت کے لیے اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں۔ آج بھارت دنیا اور انسانیت کی اس امید کو پورا کرنے کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ مودی نے کہا کہ جب میں نے اس ورچوئل سمٹ کی تجویز پیش کی تھی اس وقت کوئی پیشین گوئی نہیں تھی کہ آج عالمی صورتحال کیسی ہوگی۔ پچھلے مہینوں میں نئے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔ مغربی ایشیا کے خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کی صورتحال ہم سب کے لیے تشویشناک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہمارا اکٹھا ہونا اس حقیقت کی علامت ہے کہ ہم تمام مسائل کے تئیں حساس ہیں اور ان کے حل کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

جی 20 فورم کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے دنیا کے ممالک کے درمیان مضبوط باہمی اعتماد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بے یقینی اور چیلنجوں سے بھری دنیا میں، یہ باہمی اعتماد ہے جو ہمیں باندھتا ہے، ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کے خدشات کو اس صدی کے عالمی ایجنڈے کے مرکز میں رکھنے اور عالمی اداروں کی طرز حکمرانی میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.