نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہاکہ"وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔'Uttarakhand Helicopter Crash
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ"اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے سے غمزدہ ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تمام ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔' منگل کو اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے کیدارناتھ دھام سے چھ یاتریوں کو لے کر واپس آ رہا ایک ہیلی کاپٹر دھند کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام سات افراد بشمول پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Uttarakhand Helicopter Crash کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سات افراد ہلاک
یو این آئی