ETV Bharat / bharat

مودی کی ڈگری پر تبصرہ، عآپ لیڈر کے خلاف ہتک عزت کی کاروائی پر سپریم کورٹ کی حتمی روک - گجرات کی ایک ٹرائل کورٹ

PM Modi Degree Row عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کو راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے پی ایم مودی کی تعلیمی ڈگری پر ان کے مبینہ ریمارکس پر گجرات کی ایک ٹرائل کورٹ میں ان کے خلاف زیر التواء مجرمانہ ہتک عزت کی کاروائی پر روک لگا دی ہے۔

PM Modi Degree Row
مودی کی ڈگری پر تبصرہ، عآپ لیڈر کے خلاف ہتک عزت کی کاروائی پر سپریم کورٹ کی حتمی روک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 7:46 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی ڈگری پر مبینہ تبصرہ پر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے خلاف گجرات کی ایک عدالت میں زیر التواء مجرمانہ ہتک عزت کی کاروائی پر آج روک لگا دی۔ حکم امتناعی منظور کرتے ہوئے، جسٹس بی آر گوائی اور سندیپ مہتہ کی بنچ نے کہا کہ "جب تک ہائی کورٹ عبوری راحت دینے یا انکار کرنے سے متعلق فیصلہ نہیں لیتی، نچلی عدالت میں کاروائی پر روک رہے گی۔"

بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ چار ہفتوں کے اندر اسٹے یا کم از کم عبوری راحت کی اپیل پر سماعت کرے۔ تاہم بنچ نے مقدمے کی سماعت گجرات سے باہر منتقل کرنے کی عام آدمی پارٹی لیڈر کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

سنجے سنگھ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ ان کا مقصد ان کے موکل کو مجرم قرار دینا اور انہیں نااہل قرار دینا تھا، جب کہ ان کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے۔ انہوں نے سنگھ کے پوری طرح بے قصور ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ معاملے میں شکایت کنندہ گجرات یونیورسٹی کے خلاف انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

گجرات یونیورسٹی نے پی ایم مودی کی ڈگری سے متعلق یکم اور 2 اپریل 2023 کو دیئے گئے سنگھ کے مبینہ "طنزیہ اور تضحیک آمیز" بیانات کے خلاف ایک مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس نے "ان کی نیک نیتی اور شبیہ کو داغدار کیا ہے۔" واضح رہے کہ سنگھ اس وقت دہلی شراب پالیسی (جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا) گھپلے میں منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے ایک اور معاملے میں عدالتی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات ہائی کورٹ نے مودی کی ڈگری پر چیف انفارمیشن کمشنر کے حکم کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد گجرات یونیورسٹی کے رجسٹرار پیوش پٹیل نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال اور سنجے سنگھ کے خلاف پی ایم مودی پر ان کے مبینہ تبصروں پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.