ETV Bharat / bharat

Modi on Samajwadi Party in Jan Chaupal: 'پہلے کی حکومتوں نے اتر پردیش کو صرف لوٹنے کا کام کیا تھا' - جن چوپال پروگرام میں مودی

وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے اتوار کو اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنماؤں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پہلے ریاست پر حکومت کی، انہی نے ریاست کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ Modi on Samajwadi Party in Jan Chaupal

Modi on Samajwadi Party in Jan Chaupal: 'پہلے کی حکومتوں نے اتر پردیش کو صرف لوٹنے کا کام کیا تھا'

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 10:50 PM IST

مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جن چوپال پروگرام کے تحت متھرا، آگرہ اور بلند شہر کے ووٹر سے ورچوئل میڈیم سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پچھلی حکومتوں کو عوام کی عقیدت، ضرورت یا ان کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں تھا اور ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا تھا - اتر پردیش کو لوٹو۔ Modi on Samajwadi Party in Jan Chaupal

ایس پی کے صدر اکھلیش یادو پر بالواسطہ طور پر حملہ کرتے ہوئے مودی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو عوام کی حمایت دیکھنے کے بعد ’لوگ‘ خواب میں بھگوان کرشن کو دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'پچھلی حکومت میں جرائم پیشہ افراد اتنے مضبوط تھے کہ ہائی وے پر گاڑی لوٹے جاتے تھے۔ گھروں اور دکانوں پر ناجائز قبضے عام بات تھی۔ بلندشہر کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہائی وے پر خواتین، بیٹیوں کے ساتھ کیا ہوا'۔ Modi on Samajwadi Party in Jan Chaupal

انہوں نے کہا کہ 'پہلے ریاست میں جگہ جگہ لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ بھاگنے کو مجبور ہونا پڑتا تھا۔ آپ پوری طرح سے جانتے ہیں کہ آگرہ فسادات کے ملزموں کو کس نے بچایا تھا'۔

اتر پردیش میں یوگی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب ریکارڈ تعداد میں قومی شاہراہ بھی بن رہے ہیں اور لوگ ان شاہراہوں پر بے خوف سفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، 'پہلے حکومتیں خوف پیدا کرنے میں لگی تھیں۔ خوف پیدا کرنا ان کا کام تھا۔ ہم اتر پردیش کا مستقبل بنا رہے ہیں'۔ Modi on Samajwadi Party in Jan Chaupal

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے عوام نے واضح کر دیا ہے کہ کچھ لوگ دولت، طاقت، ذات پرستی اور فرقہ پرستی کا استعمال کرتے ہوئے کتنی ہی سیاست کر لیں، لیکن انہیں عوام کا پیار نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے عوام کی خدمت کرنے والے کو ہی ان کا پیار ملے گا۔ Modi on Samajwadi Party

انہوں نے کہا کہ پورا اتر پردیش 'بی جے پی حکومت کا خاندان' ہے جبکہ پہلے 'خاندان ہی کی حکومت' تھی۔ انہوں نے کہا،’مجھے آپ کو یاد دلانا چاہیےکہ ’جعلی سوشلسٹوں‘ کا غریبوں کے تئیں کیا رویہ تھا۔ انہوں نے آگرہ، متھرا اور بلند شہر میں غریبوں کے لیے 8000 سے بھی کم گھر بنائے تھے۔ وہیں یوگی حکومت نے اسی علاقے میں غریبوں کے لیے تقریباً 85 ہزار مکانات بنائے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: Digital Agriculture Is Our Future: 'ڈیجیٹل زراعت ہی ہمارا مستقبل ہے'

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا،’لتا جی جیسی روحیں صدیوں میں کبھی کبھی ہی آتی ہیں۔ ملک کی جو پہنچان انہوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کو دیکھنے کا ایک نیا نظریہ دیا۔ پوری دنیا میں لتا جی کے مدا ح ہیں۔ میں بھاری من کے ساتھ لتا جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔ Modi on Samajwadi Party in Jan Chaupal

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.