وزیر اعظم نریندرمودی نے مہاشیوراتری کے موقع پر باشندگان وطن کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ 'اہل وطن کو مہاشیوراتری کے مبارک موقع پر بہت بہت مبارک باد'۔
واضح رہے کہ 'مہاشیوراتری بھارت میں منائے جانے والے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس دن ہندو عقیدت مند شیو کی پوجا ارچنا کرتے ہیں۔ یہ تہوار پھالگن کرشن چتردشی کو منایا جاتا ہے۔ ہندو روایات کے مطابق اسی روز اس دنیا کی تخلیق ہوئی۔ پورانک کہانیوں کے مطابق اس دن کائنات کا آغاز اگنیلنگ (جو شیو کی دیوہیکل شکل ہے) کے عروج کے ساتھ ہوا۔ اسی روز شیو کی شادی پاروتی کے ساتھ ہوئی تھی۔
وہیں، اس تہوار کے تعلق سے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مہاشویراتری کی مبارکباد دی۔ وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں ملک کے باشندوں کے لئے خوشی، خوشحالی اور امن کی دعا کی۔
نائیڈو نے کہا کہ ''مہاشیو راتری کے مقدس موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد۔ ہمیں بھگوان شیو اور ماتا پاروتی کا آشر واد حاصل ہو۔ ہم تمام چیلنجز پر کامیابی کے ساتھ جیت حاصل کریں۔ ملک کے باشندوں کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اطمینان ہو۔''