نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے وسطی ریلوے کے براڈگیج ریل راستے نیٹ ورک کے سو فیصد برق کاری کو آسان غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریلوے کے ذریعے اس کامیابی کی اطلاع دینے والے ٹویٹ کو ٹیگ کر کے لکھا، 'غیر معمولی کامیابی کے لئے پوری ٹیم کو مبارکباد۔'وسطی ریلوے نے 3825کلومیٹر طویل اپنے براڈ گیز نیٹ ورک کی بجلی کے کام کو مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے نیٹ ورک پر بچا ہوا 52کلومیٹر کا روٹ اوسا لاتور روڈ ڈویژن 23فروری کو برق کاری کی گئی۔ سینٹرل ریلوے کا کہنا ہے کہ اس سے سالانہ 5.2لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار کی بچت ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ وشطی ریولے کے براڈ گیج ریل ٹریک نیٹ ورک کی 100 فیصد برقی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں وسطی ریلوے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ریلوے نے پورے براڈ گیج نیٹ ورک کی 100 فیصد برقی کاری کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی پر وزیر اعظم مودی نے ریلوے کے پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ دوسری جانب آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری وشوکرما کوشل سمان پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محروم لوگوں تک پہنچنے کے لیے طے شدہ مشن موڈ میں کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاریگر مقامی دستکاری کی مصنوعات کی تیاری میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پردھان منتری وشوکرما کوشل سمان اسکیم کا مقصد روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی مالا مال روایات کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں فروغ دینا ہے۔