ETV Bharat / bharat

Indonesia Earthquake وزیراعظم مودی نے انڈونیشیا میں جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا - جاوا میں زلزلے

وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارت انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو ایک طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 162 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ Indonesia earthquake

PM Modi condoles loss of lives in Indonesia earthquake
وزیراعظم مودی نے انڈونیشیا میں جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 8:47 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، انڈونیشیا میں زلزلے سے جانوں کے ضیاع اور املاک کو ہونے والے نقصان پر دکھ ہوا ہے۔ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ بھارت غم کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی ایم مودی کا ٹویٹ
پی ایم مودی کا ٹویٹ

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے طاقتور زلزلے میں کم از کم 162 افراد ہلاک ہو گئے۔ 5.6 شدت کے زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر (45 میل) جنوب مشرق میں پہاڑی مغربی جاوا کے شہر سیانجور کے قریب تھا۔ یہ خطہ 2.5 ملین سے زیادہ لوگوں پر مشتمل ہے۔

زلزلے کے جھٹکے کئی عمارتوں کو تباہ کر گئے اور مغربی جاوا کے سیانجور میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کیے گئے۔ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے، لیکن فوری طور پر کوئی تخمینہ دستیاب نہیں ہے۔ سیانجور کے رہائشی زیادہ تر سنگل اور دو منزلہ عمارتوں کے قصبوں میں اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.