ETV Bharat / bharat

Chandrayaan-3 Landing پی ایم مودی چندریان تھری کی لینڈنگ جنوبی افریقہ میں دیکھیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 11:22 AM IST

Updated : Aug 23, 2023, 11:54 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی چندریان 3 کی لینڈنگ جنوبی افریقہ میں دیکھیں گے۔ دراصل وہ 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں اور وہ وہیں پر ورچول طریقے سے اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کریں گے۔ PM Modi Will Virtually Watch Chandrayaan-3 Landing

Etv Bharat
Etv Bharat

جوہانسبرگ: وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں ہیں۔ وہ وہیں پر ملک کے تیسرے قمری مشن - چندریان -3 کی چاند پر لینڈنگ کے تاریخی لمحات مشاہدہ کریں گے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے مطابق چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب پر اتر کر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ چندریان 3 کے سافٹ لینڈنگ کی یہ کوشش بھارتی وقت کے مطابق 18:04 بجے کی جائے گی۔ بدھ کو چاند پر اترنے کی کوشش سے قبل ملک کیلئے دنیا بھر سے نیک خواہشات پیش کی جا رہی ہیں۔ اکسبرج، لندن میں بھارتی طلبہ اور ریسرچ اسکالرز نے چندریان -3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لیے ایک مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔

دریں اثنا، چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لیے، بھارتی تارکین وطن نے امریکہ کے ورجینیا میں واقع ایک مندر میں ہوون کیا۔ جہاں اسرو کی چاند پر اترنے کی کوشش کے لیے دنیا بھر میں امیدیں بڑھ رہی ہیں، وہیں اس تاریخی لمحے سے قبل ملک بھر میں دعائیں اور پوجا پاٹ کی جا رہی ہیں۔ بھارت کے تیسرے قمری مشن کے پیک پوائنٹ سے پہلے رشیکیش کے پرمارتھ نکیتن گھاٹ پر گنگا آرتی کی گئی۔

مزید پڑھیں: Chandrayaan 3 !آج دنیا کی نظریں چندریان تھری پر، بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ میں کامیاب ہوگا

بھونیشور، وارانسی اور پریاگ راج میں لوگوں کے ایک گروپ نے 'ہون' کیا اور چندریان-3 لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے لیے دعائیں مانگیں۔ وڈودرا کے بچوں کے ایک گروپ نے بھی چندریان 3 کی محفوظ لینڈنگ کے لیے دعا کی۔ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے لیے لکھنؤ کے اسلامک سینٹر آف انڈیا میں لوگوں نے نماز ادا کی۔ لینڈنگ آپریشن کا لائیو ٹیلی کاسٹ آج بروز بدھ شام 5:20 سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: Chandrayaan 3 Update چندریان تھری شیڈول کے مطابق اپنی منزل کی جانب گامزن: اسرو

لینڈنگ کی لائیو اسٹریمنگ اسرو کی ویب سائٹ، اس کے یوٹیوب چینل، فیس بک اور ڈی ڈی نیشنل ٹی وی پر 23 اگست 2023 کو شام 5:27 بجے سے شروع ہوں گی۔ بھارت امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والا دنیا کا چوتھا ملک ہوگا تاہم چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا بھارت دنیا کا واحد ملک ہوگا۔ چندریان -3 کا لینڈر ماڈیول (LM) لینڈر وکرم اور روور پرگیان چاند کے جنوبی قطب پر ٹچ ڈاؤن کرنے والا ہے۔

(اے این آئی)

Last Updated : Aug 23, 2023, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.