ETV Bharat / bharat

PM Vishwakarma Kaushal Samman محروم افراد تک پہنچنے کے لیے عملی پالیسی کی ضرورت، وزیر اعظم مودی

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:09 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پردھان منتری وشوکرما کوشل سمان پر ایک ویبینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محروم لوگوں تک پہنچنے کے لیے طے شدہ مشن موڈ میں کام کرنا ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان میں سے کئی لوگوں کو پہلی بار سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ زیادہ تر کاریگر دلت، قبائلی، پسماندہ برادریوں سے ہیں یا خواتین ہیں اور ان تک پہنچنے اور انہیں فوائد فراہم کرنے کے لیے ایک عملی حکمت عملی کی ضرورت ہوگی۔ ہفتہ کو 'پردھان منتری وشوکرما کوشل سمان' پر بجٹ سے قبل ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ محروم لوگوں تک پہنچنے کے لیے طے شدہ مشن موڈ میں کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'پردھان منتری وشوکرما یوجنا' کا مقصد کاریگروں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ چھوٹے کاریگر مقامی دستکاری کی مصنوعات کی تیاری میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ 'پردھان منتری وشوکرما یوجنا' انہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی مالا مال روایات کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ضروری ہے کہ گاؤں کے ہر طبقے کو اس کی ترقی کے لیے بااختیار بنایا جائے۔ ملک کے وشوکرما کی ضروریات کے مطابق اس کے ہنر مندانہ ڈھانچے کو از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ کاریگر اور دستکار اگر ویلیو چین کا حصہ بن جائیں تو انہیں مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi To Visit Karnataka وزیر اعظم مودی اتوار کو کرناٹک کے منڈیا، ہبلی-دھارواڑ کا دورہ کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.