ETV Bharat / bharat

خود کفیل ہندوستان کی کامیابی کی ذمہ داری ہندوستانی صنعت پر: مودی

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:27 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کا نیا ہندوستان، نئی دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہے۔ جو ہندوستان کبھی غیرملکی سرمایہ کاری سے گھبراتا تھا، آج وہ ہر طرح کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کررہا ہے

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت فیسٹول کو ہندوستانی صنعت کے لئے یہ بہت بڑا موقع قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ خودکفیل ہندوستان مہم کی کامیائی کی بہت بڑی ذمہ داری ہندوستانی صنعت پر ہے۔

مودی نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی آئی کی یہ میٹنگ اس بار 75ویں یوم آزادی کے ماحول میں، آزادی کے امرت فیسٹول کے درمیان ہورہی ہے۔ ہندوستانی صنعت کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے، جس سے وہ دنیا کے نئے عزائم اور نئے اہداف حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا نیا ہندوستان، نئی دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہے۔ جو ہندوستان کبھی غیرملکی سرمایہ کاری سے گھبراتا تھا، آج وہ ہر طرح کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کررہا ہے۔ آج صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ اہل وطن کا جذبہ، ہندوستان میں بنی مصنوعات کے ساتھ ہے۔ کمپنی ہندوستانی ہو یہ ضروری نہیں لیکن آج ہر ہندوستانی، ہندوستان میں تیار مصنوعات کو اپنانا چاہتا ہے۔

جاری یو این

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.