ETV Bharat / bharat

جن اوشدھی اسکیم خدمت اور ملازمت دونوں کا وسیلہ: وزیر اعظم - ای ٹی وی بھارت اردو

زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جن اوشدھی مراکز کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے یکم مارچ سے 7 مارچ تک جن اوشدھی ہفتے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس کے لئے جن اوشدھی 'خدمت بھی روزگار بھی' کا نعرہ دیا گیا ہے۔ ہفتے کے آخری دن یعنی 7 مارچ کو یوم جن اوشدھی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

pm modi
pm modi
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 1:09 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوم جن اوشدھی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن اوشدھی ڈاکٹر، جن اوشدھی جیوتی اور جن اوشدھی سارتھی، یہ تین اہم اعزاز حاصل کرنے والے تمام ساتھیوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن اوشدھی منصوبہ کو ملک کے تمام علاقوں میں پہنچانے والے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے والے کچھ لوگوں سے آج مجھے بات کرنے کا موقع ملا اور جو بات ہوئی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبہ سے غریبوں اور خاص طور پر درمیانہ طبقہ کے کنبے فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی یوجنا خدمت اور ملازمت دونوں کا وسیلہ بن رہا ہے، جن اوشدھی مراکز میں سستی دواؤں کے ساتھ نوجوانوں کو آمدنی کے ذرائع بھی مل رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ جن اوشدھی مرکز ہیں، جن کو خواتین چلارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم بیٹیوں کی خود انحصاری پر بھی زور دے رہی ہے۔ اس اسکیم سے پہاڑی علاقوں میں، شمال مشرق میں، قبائلی علاقوں میں آباد لوگوں کو سستی دوائیں پہنچانے میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 7،500 ویں سنٹر کا افتتاح ہوگیا ہے۔ 6 سال قبل ملک میں ایسے 100 مراکز بھی نہیں تھے۔ ہم 10،000 کے ہدف کو جلد سے جلد پورا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس اسکیم سے فارما سیکٹر میں نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ آج میڈ ان انڈیا کی دوائیں اور سرجیکل کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف موٹے دانوں کو زیادہ پیدا کیا جا رہا ہے بلکہ اب بھارت کے اقدام پر اقوام متحدہ نے سال 2023 کو میلیٹس کا بین الاقوامی سال بھی قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میلیٹس پر توجہ دینے سے ملک کو بھی غذائیت سے بھرپور کھانا ملے گا اور ہمارے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے برسوں میں علاج میں ہر طرح کے امتیاز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، علاج کو ہر غریب تک پہنچایا گیا ہے۔ اس دوران سرجری سے متعلق ضروری ادویات، ہارٹ اسٹینٹس، آلات کی لاگت میں کئی گنا کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آج اپنے سائنس دانوں پر فخر ہے کہ ہمارے پاس میڈ ان انڈیا کی ویکسین اپنے لئے ہے اور دنیا کی بھی مدد کرنی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے یہاں بھی ملک کے غریب اور متوسط ​​طبقے کا خاص خیال رکھا ہے، آج سرکاری اسپتالوں میں مفت کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ دنیا میں میں سب سے کم قیمت میں بھارت میں نجی اسپتالوں میں صرف 250 روپے کی ویکسین دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم بھارتیہ جن اوشدھی پروجیکٹ

اس اقدام کا مقصد سستی نرخوں پر معیاری دوائیں مہیا کرانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایسے مراکز کی تعداد 7499 ہوگئی ہے۔

یہ مراکز ملک کے تمام اضلاع میں ہیں۔ مالی سال 2020-21 (4 مارچ ، 2021 ء) تک عام شہریوں کے لئے تقریباً 3600 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے، کیونکہ یہ دوائیں مارکٹ شرح سے 50 فیصد سے 90 فیصد سستی ہیں۔

یوم جن اوشدھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.