ETV Bharat / bharat

PM Modi Birthday وزیر اعظم نریندر مودی کی 73ویں سالگرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 10:50 AM IST

Updated : Sep 17, 2023, 12:37 PM IST

پی ایم مودی آج اپنی 73ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انہیں ملک بھر سے مبارکباد موصول ہو رہی ہے۔ اس موقعے پر ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پی ایم مودی اس خصوصی دن پر کئی پروجیکٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔ PM Modi 73rd Birthday

Etv Bharatوزیر اعظم نریندر مودی کی 73ویں سالگرہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی 73ویں سالگرہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا آج 73 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقعے پر بی جے پی کی جانب سے آج ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پارٹی کی جانب سے آج کئی پروگرام شروع کیے جائیں گے، جس میں پی ایم مودی کے شرکت کرنے کی اطلاع ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم آج کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ پارٹی کی جانب سے سیوا پکھواڑا شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، پی ایم مودی آج اپنی سالگرہ کے موقعے پر یشوبھومی کنونشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی پی ایم مودی وشوکرما یوجنا بھی شروع کریں گے اور دہلی ایئرپورٹ میٹرو لائن ایکسٹینشن کے افتتاح کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر کو دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر (آئی آئی سی سی) کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر تیار کردہ، ایک نمائشی کانفرنس سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ پانچ ہزار چار سو کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ آئی آئی سی سی کو تجارت اور صنعت کو راغب کرنے اور فروغ دینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں میٹنگز، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک جدید مرکز بنایا جائے گا۔ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں تیار کیا جا رہا ہے۔

  • #WATCH | Puri, Odisha: "On the occassion of PM Modi's birthday, we have created a special science sculpture in which we have installed 50 Konark wheels...," says Sand Artist Sudarshan on PM Modi's birthday pic.twitter.com/xavI6wgXWt

    — ANI (@ANI) September 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آج وشوکرما پوجا بھی ہے۔ اس موقعے پر حکومت ملک بھر میں وشوکرما یوجنا شروع کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت کارکنوں کو پندرہ ہزار روپے کی ٹول کٹ دی جائے گی۔ اس قرض کی ادائیگی کے بعد دوبارہ دو لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ آج آیوشمان بھوا مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ مہم دو اکتوبر تک جاری رہے گی۔

سینڈ آرٹ کے ذریعے پی ایم مودی کو سالگرہ کی نیک خواہشات

اڑیشہ کے مشہور سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے سینڈ آرٹ کے ذریعے، پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ریت پر پی ایم مودی کا آرٹ ورک بنا کر نیک تمنائیں پیش کیں۔ ساتھ وشوکرما کا آرٹ ورک بھی بنایا گیا ہے۔ سدرشن نے پُری نیلادری بیچ پر یہ خوبصورت سینڈ آرٹ بنایا۔ سدرشن نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی لمبے عرصے تک زندہ رہیں اور اسی طرح ملک کی شان کو آگے بڑھاتے رہیں۔'

مزید پڑھیں: PM Modi's journey پی ایم مودی کی سالگرہ: عام گھرانے سے سیاسی عروج تک کا سفر

مہاراشٹر میں پی ایم اسکل رن کو ہری جھنڈی

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقعے پر، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں پی ایم اسکل رن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

Last Updated : Sep 17, 2023, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.