ETV Bharat / bharat

بھارت کی نگرانی والے اسرائیلی اسپائی ویئر میں عمران خان کا نمبر شامل: میڈیا رپورٹ - پیغام رسانی

عالمی میڈیا کی ایک انجمن کے ذریعہ کی جانے والی تحقیقات سے یہ ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل میں مقیم جاسوسی ادارے این ایس او گروپ کی ملٹری گریڈ مالوئیر صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی اختلافات رکھنے والوں کے خلاف جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی نگرانی والے اسرائیلی اسپائی ویئرمیں عمران خان کا نمبر شامل: میڈیا رپورٹ

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 11:01 PM IST

پوری دنیا کے صحافی، سرکاری افسران اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے متعلق اسمارٹ فونز کی کامیاب ہیکنگ میں بھارت اسرائیلی کمپنی کے اسپائی ویئر کا استعمال کرنے والے متعدد ممالک میں شامل تھا۔ اتوار کو شائع ہونے والی 17 میڈیا تنظیموں کی تحقیقات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان کے ذریعہ کم از کم ایک نمبر جو ایک بار استعمال ہوا، بھارت کی فہرست میں شامل تھا۔

اسپائی ویئر- پیگاسس - استعمال کی اطلاع واشنگٹن پوسٹ، گارڈین ، لی مونڈے اور دیگر نیوز اوٹ لیٹز نے دی ہے۔ جنہوں نے ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقات میں تعاون کیا۔

دی پوسٹ کے مطابق ، بھارت میں ایک ہزار سے زیادہ فون نمبرز نگرانی کی فہرست میں نمودار ہوئے، جب کہ سینکڑوں افراد پاکستان کے تھے۔ اس میں وزیراعظم عمران خان کے ذریعہ استعمال ہوا ایک نمبر بھی شامل ہے۔ تاہم، پوسٹ نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وزیر اعظم عمران کے نمبر کی نگرانی کی کوشش کامیاب رہی یا نہیں۔

PM Imran
PM Imran

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بس اور ٹرک میں تصادم، 25 افراد ہلاک

بھارت میں 300 موبائل فون نمبرز استعمال کیے گئے تھے- جن میں حکومتی وزراء، حزب اختلاف کے سیاستدان، صحافیوں ، سائنس دانوں اور حقوق کے کارکنوں کے نام شامل ہیں۔

انکشافات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ان رپورٹس سے "انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں"۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، "مودی حکومت کی غیر اخلاقی پالیسیز نے خطرناک طور پر بھارت اور خطے کو پولرائز کردیا ہے۔"

PM Imran
PM Imran

بھارتی حکومت نے 2019 میں اس بات کی تردید کی تھی کہ اس نے اسرائیلی اسپائی ویئر کو استعمال کیا۔ جب کہ واٹس ایپ نے یو ایس میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا کہ اسرائیل بھارت کو اسپائی وئیر فراہم کررہا ہے۔اس نے پیغام رسانی کے پلیٹ فارم کو سائبر جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کا بھارت پر الزام لگایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.