ETV Bharat / bharat

Pulse Polio Campaign in JK: جموں و کشمیر میں 88 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے'

بھارت میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے National Immunization Day 2022 کا آغاز کیا گیا۔ اس کے تحت جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ بھارت میں ہر سال پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ملک گیر پلس پولیو مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے کا اہتمام
پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 7:59 AM IST

جموں وکشمیر میں آج نیشنل ایمونائزیشن ڈے 2022ء ( پولیو راویوار) کا اہتمام کیا گیا، اس دوران 88 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ Polio Campaign in Jammu and Kashmir

ڈائریکٹر جنرل فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ ایمونائزیشن ڈاکٹر سلیم الرحمان کے مطابق پہلے دِن 0 سے 5 برس عمر کے بچوں میں 17,26,674 ( 88فیصد) بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 0 سے 5 سال تک بچوں کی کل آبادی 19,63,949 ہے جس میں 88 فیصد بچوں کو آج ہی کے روز یہ قطرے پلائے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ سو فیصد آبادی کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے اگلے دو روز تک یہ مہم جاری رہی گی تاکہ کوئی بچہ اس قطرے سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 10,17,130 اور جموں صوبہ میں 7,09,544 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے۔

مزید پڑھیں:۔ Pulse Polio Immunization 2022: جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز

اُنہوں نے کہا کہ اگلے دو دِنوں تک یہ مہم گھر گھر جاری رہے گی تاکہ جموں و کشمیر میں بچوں کو صد فیصد حفاظتی ٹیکوں کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ اہل آبادی کی اَحسن کوریج کے لئے 43,270 تربیت یافتہ ہیلتھ ورکروں اور ویکسین نیٹروں کے علاوہ 10,879 بوتھ قائم کئے گئے اور 2,236 سپر وائزروں کو پورے جموں وکشمیر میں پولیو مہم کے کامیاب خاتمے کے لئے تعینات کیا گیا۔

مزید برآں اِس مہم کے لئے 431 موبائل اور 772 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں مقررہ بوتھوں پر پلس پولیو کی خوراک(ویکسین) کی مناسب مقدار دستیاب رکھی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.