ETV Bharat / bharat

PM GatiShakti پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی کی پیش رفت کاجائزہ لیا

وزارتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ڈیٹا کی سطحوں کی نشاندہی کریں، جو این ایم پی پلیٹ فارم میں مزید توسیع کریں گی۔ وزارتوں نے اپنے اپنے متعلقہ پورٹل پرڈیٹا کو درست شکل دینے اور ان کے معیار کو یقینی بنانے کی غرض سے ضروری طریق کار اورنظام تیارکیا ہے۔Goyal reviews progress of PM GatiShakti

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 8:16 PM IST

نئی دہلی: کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق 8وزارتوں کے سرکردہ عہدیداروں کے ساتھ پی ایم گتی شکتی کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اکتوبر 2021میں پی ایم گتی شکتی کے آغاز کے بعد سے ، کابینہ کے ذریعہ منظورشدہ بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹ یاتومکمل ہوچکے ہیں یاپہلے ہی ان پرعمل درآمد کیاجارہاہے ۔پی ایم گتی شکتی ادارہ جاتی ڈھانچہ کے تحت ، نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی ) کی گزشتہ ایک سال کے اندر 41میٹنگیں منعقد کی جاچکی ہیں۔ سڑک ، ریلوے ، قدرتی گیس ، بندرگاہوں اورشہری بنیادی ڈھانچہ سے متعلق 61پروجیکٹوں کی تجاویز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔Piyush Goyal Reviews Progress of PM GatiShakti

یہ تجزیہ پی ایم گتی اصولوں کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے اور آنے والے سالوں میں عمل آوری کے لئے این پی جی کے ذریعہ کی گئی سفارش کے لحاظ سے کیاگیاہے۔ گوئل نے مرکزی وزارتوں اور ریاستوں کی جانب سے کی گئی پیش رفت کی ستائش کی اور اس بات پرزوردیاکہ پی ایم گتی شکتی کو صائب فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی کے لئے ایک سرگرم کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔ وزارتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ڈیٹا کی سطحوں کی نشاندہی کریں، جو این ایم پی پلیٹ فارم میں مزید توسیع کریں گی۔ وزارتوں نے اپنے اپنے متعلقہ پورٹل پرڈیٹا کو درست شکل دینے اور ان کے معیار کو یقینی بنانے کی غرض سے ضروری طریق کار اورنظام تیارکیاہے ۔ اس کی بدولت ، حکمرانی کی سبھی سطحوں پرزیادہ سے زیادہ منصوبہ بندی اورصائب فیصلہ سازی میں مدد مل رہی ہے۔

اس بات سے مطلع کیاگیا کہ سماجی شعبے کی 12وزارتو ں ، یعنی ایم اوایچ یو اے ، سماجی تعلیم اورخواندگی کا محکمہ ، اعلیٰ تعلیم کامحکمہ ، خواتین اوربچوں کی بہبود کا محکمہ ، قبائلی امورکا محکمہ ، پنچایتی راج کا محکمہ ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کا محکمہ ، کھیل کودکامحکمہ ، نوجوانوں کے امور اورکھیل کود کا محکمہ ، دیہی ترقی کا محکمہ ، ثقافت کا محکمہ اورڈاک کا محکمہ این ایم پی پلیٹ فارم میں ڈیٹا مربوط کرنے کے آخری مراحل میں ہیں۔

اب جبکہ ہندوستان، جی ٹوینٹی 2023کی صدارت سنبھال رہاہے ، متعلقہ ضروری سازوسامان اور خدمات سے متعلق ایک لچکدار اور موثرایکونظام تیارکرنے اوربلارکاوٹ کثیر ماڈل والے بین الاقوامی نقل وحمل اورنقل وحرکت کے نظام کو فروغ دینے کے معاملے کو بین الاقوامی ترجیح دی جارہی ہے۔ تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی)کے حصے کے طورپر ، تجارت کے لئے متعلقہ ضروری سازوسامان اورخدمات کی ترجیحی امورمیں سے ایک کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے۔

میٹنگ کے دوران ، مختلف وزارتوں نے پریزینٹیشن دیئے اورپی ایم گتی شکتی کے مکمل حکمراں سے متعلق موقف کے تحت اپنی پیش رفت اور حصولیابیوں کا تفصیلی ذکرکیا۔ بنیادی ڈھانچہ سے متعلق وزارتوں کی منصوبہ بندی کے ذریعہ کئے گئے قدرمیں اضافے کے بارے میں غوروخوض کیاگیا اوربہترین طورطریقوں کی نشاندہی کی گئی اورانھیں اجاگر کیا گیا۔ جائزہ میٹنگ میں ریلوے کی وزارت ، ایم اوآرٹی ایچ ، ایم او پی ایس ڈبلیو ، ایم او سی اے، بجلی کی وزارت ، ڈی اوٹی ، ایم او پی این جی ، ایم این آرای ، فولاد کی وزارت اورٹیکسائلز کی وزارت نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Piyush Goyal On LDC بنگلہ دیش کو ایل ڈی سی کا فائدہ مل رہا ہے، پیوش گوئل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.