نئی دہلی: کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کی وزیر مملکت کیمی بیڈینوک نے بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ مذاکرات (ایف ٹی اے مذاکرات ) پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے بعد جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات اور دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی وسعت پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ بھارت اور برطانیہ نے اس سال کے آخر تک ایف ٹی اے مذاکرات کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن برطانیہ میں بار بار حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے اس میں تعطل پیدا ہوگیا۔ Goyal discussed FTA with UK minister
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے ایف ٹی اے مذاکرات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مجوزہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے نئے امکانات کھولے گا اور دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں فریقین نے اپنے جلد نتیجہ اخذ کرنے کے مقصد سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Winter Session 2022 ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں، گوئل
یو این آئی