ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی میں اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی موجودگی میں ’ہنر ہاٹ‘ کے 40ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ لیکن ہنرہاٹ کے وسیع شامیانے میں داخلی دروازے کے بائیں طرف "آزادی کے امرت اتسو کے عنوان سے بنائے گئے خیمہ پر مجاہدین آزادی کی جو تصویریں بنائی گئی ہیں، مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان تصاویر میں کئی اہم شخصیات کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بتایا گیا ہے کہ ہنر ہاٹ میلہ سے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو، پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد، دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری اور کئی شخصیات کی تصاویر غائب ہیں۔ البتہ لوکمانیہ تلک، سبھاش چندر بوس، سروجنی نائیڈو، ویرساورکر، اشفاق اللہ خان، بھگت سنگھ چندرشیکھر، رام لوہیا اور دیگر کی تصاویر پائی جاتی ہیں، جہاں ایک جانب جھانسی کی رانی تو ہیں لیکن دوسری جانب بہادر شاہ ظفر کی تصاویر نہیں ہیں۔ اس بارے میں کانگریس اور دیگر شخصیات نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔