میٹنگ میں انہوں نے اپنے جائز مطالبات ایگزن پی ایچ ای سے آگاہ کروایا۔ پی ایچ ای ڈیلی ویجر ملازمین جو پچھلے سات ماہ سے مسلسل احتجاج پر تھے انہوں نےبھی ویجس کو لیکر ایگزن سے مطالبات کئے۔
انہیں اپنی مانگوں کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا اور یہ میٹنگ پی ایچ ای ڈویژن ہندوارہ کے یونین چیئرمین نذیر احمد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس دوران انہوں نے چیف انجینیئر اور ایگزن ہندوارہ سے اپیل کی کہ ڈویژن ہندوراہ کے تمام ڈیلی ویجرس کے جائزمانگوں کو حل کیا جائے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس میٹنگ سے بہت کچھ سیکھیں گے اور کہا کہ پی ایچ ای ڈویژن ہنڈواڑہ کے ہمارے ڈیلی ویجر ملازمین پچھلے 28 سال سے اس ڈیپارٹمنٹ میں کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر گرینیڈ حملہ
ابھی تک کوئی بھی مستقل نہیں ہوا چیئرمین یونین باڈی ڈویژن ہندواڑہ نذیر احمد نے ایل جی انتظامیہ ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن سے اپیل کی کہ ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرائی جائیں تاکہ ملازمین کے اہل خانہ پریشانی کا شکار نہ ہوں۔ اور ڈویژن میں بھی کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔