ETV Bharat / bharat

Homage to Pandit Jawaharlal Nehru: پنڈت جواہر لال نہرو کو پھاگو چوہان اور نتیش کمار نے خراج عقیدت پیش کیا - جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت

بہار کے گورنر جناب پھاگو چوہان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔Phagu Chauhan and Nitish Kumar paid homage to Pandit Jawaharlal Nehru

پنڈت جواہر لال نہرو کو پھاگو چوہان اور نتیش کمار نے خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 8:54 PM IST

پٹنہ : بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر نہرو پتھ پر واقع نہرو پارک پنائی چک میں منعقد سرکاری تقریب میں گورنر جناب پھاگو چوہان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کے مجسمے پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، وزیر ٹرانسپورٹ شیلا کماری، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمد اسرائیل منصوری ، قانون ساز کونسل کے رکن مدن موہن جھا، رکن قانون ساز کونسل مسز کمود ورما، سابق رکن قانون ساز کونسل روزینہ نازش، ریاستی شہری کونسل کے سابق جنرل سیکریٹری اروند سنگھ سمیت دیگر سیاسی اور سماجی کارکنان اور دیگر معززین نے بھی پنڈت جواہر لال نہرو کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔Phagu Chauhan and Nitish Kumar paid homage to Pandit Jawaharlal Nehru

مزید پڑھیں:۔ کانگریس کمیٹی نوئیڈا نے پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نہرو پارک کے احاطے میں چمپا کا پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجن، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت بھی گائے گئے۔(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.