پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے بھارت کی طرف سے فلسطینی کاز کی حمایت کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اسرائیل- فلسطین بحران پر اقوام متحدہ کے کھلے مباحثے میں بھارتی سفیر ٹی ایس تریمورتی نے واضح طور پر فلسطینی کاز کے لیے ہندوستانی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بھارت نے تشدد کی مذمت بھی کی اور اس کے ساتھ ہی بات چیت کو از سر نو آگے بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ فلسطین کی حمایت کا خیرمقدم کرتی ہے، جو کہ اس اصولی موقف کے عین مطابق ہے جسے ملک نے اس قضیہ کے آغاز سے اختیار کیا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کی تائید کی ہے اور اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی مخالفت کی ہے۔
پی ایف آئی کے چیئرمین او ایم اے سلام نے غزہ کی محصور آبادی پر جاری اندھادھند اسرائیلی بمباری کی مذمت کی، جس میں دو سو سے زائد لوگوں کے ہلاک ہونے جن میں 52 فیصد سے زیادہ بچے ہیں اور سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس مسئلے کا اصل سبب اسرائیل کا فلسطینی عوام کے حقوق سلب کرنا اور بین الاقوامی معاہدوں کی تحقیر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مختلف قراردادوں اور بین الاقوامی مذمت کے باوجود اسرائیل زمین پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کی جبراً بے دخلی سے کبھی باز نہیں آیا۔ جب بھی عوام نے اس کے خلاف مزاحمت اور مخالفت کا راستہ اپنایا تو انہیں بربریت اور قتل عام کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ ایک نسل کشی ہے جو پوری دنیا کی نگاہوں کے سامنے ہو رہی ہے۔
نسل پرست اسرائیل محض زبانی مذمت سے رکنے والا نہیں ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک اور او آئی سی کو اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے سفارتی و معاشی تعلقات منقطع کرکے فلسطین کی حمایت کے اپنے عزم کو ثابت کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ممبر ممالک کو آگے بڑھ کر مضبوط تر موقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل پر ویسی ہی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں جیسی نسل پرست جنوبی افریقہ پر عائد کی گئی تھیں۔ اسرائیل سے اس کے اب تک کے جرائم کا حساب لیا جائے۔ اسی طریقے سے مزید خوں ریزی کو روکا جا سکتا ہے۔
بھارت کی جانب سے فلسطین کی حمایت کا پاپولر فرنٹ نے خیرمقدم کیا - بھارت کے ذریعہ فلسطین کی حمایت
پی ایف آئی کے چیئرمین او ایم اے سلام نے غزہ کی محصور آبادی پر جاری اندھادھند اسرائیلی بمباری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'فلسطین مسئلے کی اصل جڑ اسرائیل کا فلسطینی عوام کے حقوق سلب کرنا اور بین الاقوامی معاہدوں کی تحقیر کرنا ہے۔'