ETV Bharat / bharat

PFI Member Mohammad Zaid Get Remand پی ایف آئی کے رکن محمد زید کو پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا - پی ایف آئی

پولیس نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے پی ایف آئی کے رکن محمد زید کو پولیس ریمانڈ میں دینے کی اپیل کی۔ ریمانڈ پر سماعت مکمل ہونے کے بعد این آئی اے لکھنؤ کی عدالت نے ایودھیا سے گرفتار کیے گئے محمد زید کو 4 دن کی پولس تحویل میں دے دیا ہے۔ PFI Member Mohammad Zaid Get Remand

پی ایف آئی کے رکن محمد زید چار روزہ پولیس ریمانڈ میں

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 12:09 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 1:48 PM IST

لکھنؤ: ایودھیا پولیس اب پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے رکن محمد زید سے پوچھ گچھ کرے گی۔ محمد زید کو ایودھیا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے عدالت نے زید کا پولس ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ عدالت نے ان کو چار روز کے لئے پولیس کی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ایودھیا پولیس محمد زید کو آج صبح 11 بجے سے لکھنؤ جیل سے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔PFI member Muhammad Zaid four days police remand

دراصل ایودھیا پولیس نے ریمانڈ کے لیے این آئی اے کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ پولیس نے درخواست دائر کرتے ہوئے پولیس ریمانڈ کی اپیل کی۔ ریمانڈ پر سماعت مکمل ہونے کے بعد این آئی اے لکھنؤ کی عدالت نے ایودھیا سے گرفتار کیے گئے محمد زید کو 4 دن کی پولس تحویل میں دے دیا ہے۔ حالانکہ پی ایف آئی نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے جس کی بنیاد پر حکومت نے تنظیم پر پابندی عائد کی ہے اور ان کے کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔PFI Hafiz Umair in Judicial Custody عدالت نے حافظ عمیر کو جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کی ذیلی تنظیموں یا ملحقہ اداروں یا طلبہ ونگ پر پانچ سال کی مدت کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پی ایف آئی کے علاوہ ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امام کونسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او)، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ری ہیب فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 18, 2022, 1:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.