ETV Bharat / bharat

NIA Allegations Against PFI این آئی اے رپورٹ میں پی ایف آئی پر سنگین الزامات

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 7:17 PM IST

این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پی ایف آئی کی ایک خفیہ ونگ ہے جو ہِٹ لسٹ تیار کرتی ہے۔ NIA Report Makes Serious Allegations Against PFI

NIA Allegations Against PFI
این آئی اے کا پی ایف آئی پر سنگین الزام

ایرناکولم: قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے عدالت کو بتایا کالعدم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا PFI کی ایک خفیہ ونگ ہے جو نوجوانوں کو شدت پسندی کے لیے بھرتی کرتی ہے۔ ایجنسی کے ذریعہ گرفتار کیے گئے پی ایف آئی رہنماؤں کے ریمانڈ میں توسیع کی رپورٹ میں این آئی اے نے کہا کہ تین ماہ کی طویل تحقیقات میں کئی چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ایف آئی کی یہ خفیہ ونگ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی ہِٹ لسٹ بنانے کی ذمہ دار تھی اور یہ پی ایف آئی کے دفاتر سے باہر کام کرتے تھے۔ NIA Report Against PFI

ایجنسی نے کہا کہ 'اسے پی ایف آئی کے آئی ایس آئی ایس کے ساتھ تعلقات کے ثبوت بھی ملے ہیں اور بین الاقوامی شدت پسند تنظیموں کے ساتھ ان کے روابط کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ریمانڈ میں توسیع کی رپورٹ پر غور کرتے ہوئے این آئی اے کورٹ نے ملزمین کے ریمانڈ میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی۔

این آئی اے کی پہلی ریمانڈ رپورٹ میں ہی تنظیم اور اس کے رہنماؤں کے خلاف بہت سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔ این آئی اے نے پی ایف آئی پر الزام لگایا کہ وہ معاشرے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے، امن و امان کو تباہ کرنے اور ایک متوازی عدالتی نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جہاں مجرمانہ طاقت کو جائز قرار دیا جائے۔ پہلی ریمانڈ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ایف آئی نے نوجوانوں کو القاعدہ، لشکر طیبہ اور آئی ایس آئی ایس جیسی شدت پسند تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے اکسایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.