ETV Bharat / bharat

PFI leader's Remark Against High Court judges: پی ایف آئی کا کیرالہ ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف متنازعہ تبصرہ

author img

By

Published : May 29, 2022, 9:28 AM IST

کیرالہ پاپولر فرنٹ (پی ایف آئی) کے رہنما یحییٰ تنگل نے ہفتہ کو ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف ایک متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اندرونی لباس زعفرانی ہے۔ Innerwear is saffron: PFI leader's remark against High Court judges

پی ایف آئی کا کیرالہ ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف متنازعہ تبصرہ

الپوزا : ریاست کیرالہ کے ضلع الپوزا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف آئی کے رہنماء یحییٰ تنگل نے کہاکہ "عدالتوں کو اب آسانی سے جھٹکا لگ رہا ہے۔ ہائی کورٹ کے ججز ہماری ریلی کے نعرے سن کر چونک رہے ہیں۔ کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے؟ وجہ یہ ہے کہ ان کا اندرونی لباس زعفرانی ہے۔ چونکہ وہ زعفرانی ہیں اسلئے بہت تیزی سے گرم ہو جائیں گے اور آپ ان کے جلنے کا احساس کریں گے اور وہ آپ کو پریشان کریں گے۔"PFI controversial remarks against Kerala High Court judges

اس ریلی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں الپوزا میں پی ایف آئی کی ایک ریلی میں ایک لڑکا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا کہ "ہندو اپنی آخری رسومات کے لیے چاول رکھیں اور عیسائی اپنی آخری رسومات کے لیے موم بتی رکھیں۔ آپ ہماری سرزمین پر رہ سکتے ہیں اور اگر آپ شائستگی سے نہیں رہتے تو ہم آزادی (آزادی) جانتے ہیں۔ یہاں رہو لیکن شائستگی کے ساتھ ۔ وہیں کیرالہ پولیس نے جمعہ کو پی ایف آئی کی ریلی میں نعرہ بازی کیس کے سلسلے میں مزید 18 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ The Government Can Ban PFI: حکومت پی ایف آئی پر پابندی عائد کر سکتی ہے

کیرالہ ہائی کورٹ نے پولس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف 21 مئی کو الپوزا میں منعقد ہونے والی ریلی کے سلسلے میں مبینہ اشتعال انگیز نعرے بازی کے سلسلے میں مناسب کارروائی کرے۔ اس سے پہلے پی ایف آئی کے ریاستی صدر سی پی محمد بشیر نے منگل کو کہا کہ یہ نعرہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی آر ایس ایس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مزاحمت جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.