پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل 48 ویں دن کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا۔
عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آئل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے کا فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخیرے میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیداوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔
گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔
تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.23 روپیے جبکہ ڈیزل 70.68 روپیے فی لیٹر ہے۔
اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 87.92 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 77.11 روپیے فی لیٹر پر ہو گیا ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول 82.79 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 74.24 روپیے فی لیٹر ہو گیا۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 76.17 روپیے فی لیٹر رہا۔