ETV Bharat / bharat

پٹرول- ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف - پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم

مرکزی حکومت نے ریاستوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان دونوں ایندھن پر VAT میں کمی کریں تاکہ صارفین کو زیادہ راحت مل سکے۔

Petrol Diesel prices slashed by Rs 5, Rs 10
پٹرول- ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 10:29 PM IST

مرکزی حکومت نے مہنگائی سے دوچار صارفین کو کچھ راحت دینے اور کسانوں کو سستا ایندھن فراہم کرنے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی تخفیف کرنے کا فیصلہ ہے۔ یہ تخفیف کل سے نافذ ہوگی۔

وزارت خزانہ نے آج رات جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس تخفیف کے مطابق ان دونوں ایندھن کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ حکومت نے کہا کہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی پٹرول کے مقابلے میں دو گنا کم کی گئی ہے تاکہ کسانوں کو ربیع کے موسم میں راحت مل سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسی حساب سے گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے لیے کیا ہے جس کا مقصد معیشت کو تیز رفتاری فراہم کرنا ہے۔ اس کٹوتی سے ان دونوں مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور افراط زر کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے غریب اور متوسط ​​طبقے کو بڑی راحت ملے گی۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے ریاستوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان دونوں ایندھن پر VAT میں کمی کریں تاکہ صارفین کو زیادہ راحت مل سکے۔

اس وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول 110.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.