ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن بھی مستحکم

دہلی حکومت کی جانب سے ویٹ میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے دہلی میں اس کی قیمت کل کی سطح پر مستحکم ہے۔ دہلی میں کل پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہوا ہے۔ اس کمی کے بعد دارالحکومت میں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔

Fuel Price hike today news  petrol diesel price today  petrol diesel price in india  petrol diesel price hike in india  petrol diesel price news'  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ برقرار  دہلی میں کل پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر  ڈیزل 11.75 روپے سستا ہوا  دارالحکومت میں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر  ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا  تیل کی قیمتوں میں اضافہ  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن بھی مستحکم
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 10:47 AM IST

بین الاقوامی بازار میں کل تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن بھی مستحکم رہیں۔

دیوالی کے موقع پر مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی، جس سے ملک میں اس کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویٹ کم کر دیا جس کی وجہ سے متعلقہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید نیچے آگئی ہیں۔ تاہم 14 غیر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ویٹ کو کم نہیں کیا گیا ہے۔

دہلی حکومت کی جانب سے ویٹ میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے دہلی میں اس کی قیمت کل کی سطح پر مستحکم ہے۔ دہلی میں کل پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہوا ہے۔ اس کمی کے بعد دارالحکومت میں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

اتر پردیش حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 5.91 روپے سستا ہو کر 95.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 پیسے سستا ہو کر 87.01 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ پٹرول- ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف

اب تک بھوپال میں پٹرول اور ڈیزل سب سے مہنگا فروخت ہو رہا تھا لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے ویٹ میں تخفیف کے بعد ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 107.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.87 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 105.92 روپے اور ڈیزل 91.09 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 100.58 روپے اور ڈیزل 85.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکتہ میں پٹرول 104.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں 90 روپے کے قریب ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ویک اینڈ پر خام تیل جمعہ کو اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ جمعہ کو برینٹ کروڈ تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ 82.74 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.29 فیصد اضافے کے ساتھ 81.17 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 103.97 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 86.67

ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 109.98 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 94.14

چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 101.40 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 91.43

کولکتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 104.67 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 89.79

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.