امپھال: امپھال کے کونگبا میں جمعرات کی رات دیر گئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ آر کے رنجن سنگھ کی رہائش گاہ کو مبینہ طور پر ہجوم نے آگ لگا دی۔ منی پور حکومت نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وزیر سنگھ نے کہا کہ وہ اس وقت سرکاری کام کے سلسلے میں کیرالہ میں ہیں۔ شکر ہے کہ کل رات امپھال میں میرے گھر پر کوئی زخمی نہیں ہوا۔ شرپسند پٹرول بم لائے اور میرے گھر کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل پر پٹرول بم پھینکے۔
-
#WATCH | Manipur: A mob torched Union Minister of State for External Affairs RK Ranjan Singh's residence at Kongba in Imphal on Thursday late night. https://t.co/zItifvGwoG pic.twitter.com/LWAWiJnRwc
— ANI (@ANI) June 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Manipur: A mob torched Union Minister of State for External Affairs RK Ranjan Singh's residence at Kongba in Imphal on Thursday late night. https://t.co/zItifvGwoG pic.twitter.com/LWAWiJnRwc
— ANI (@ANI) June 16, 2023#WATCH | Manipur: A mob torched Union Minister of State for External Affairs RK Ranjan Singh's residence at Kongba in Imphal on Thursday late night. https://t.co/zItifvGwoG pic.twitter.com/LWAWiJnRwc
— ANI (@ANI) June 16, 2023
انہوں نے کہا کہ مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ شمال مشرقی ریاست میں امن کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، کہ میری آبائی ریاست میں کیا ہو رہا ہے۔ میں اب بھی امن کی اپیل کرتا رہوں گا۔ جو لوگ اس طرح کا تشدد کرتے ہیں وہ بالکل غیر انسانی ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کی شام منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ حکومت کئی سطحوں پر بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بدھ کو منی پور میں تشدد کے ایک تازہ واقعے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ 10 دیگر زخمی ہوئے۔ منی پور میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے ذات پات کے تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Communal Tension in Uttarakhand دہرادون میں 18 جون کو ہونے والی مسلم مہاپنچایت منسوخ
جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم برین سنگھ نے کہا کہ اپنے عہد کے مطابق ہم سب سے رابطہ کر رہے ہیں، ہم مختلف سطحوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔ گورنر نے امن کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ امن کمیٹی کے ارکان سے مشاورت شروع کر دی جائے گی۔ مجھے امید ہے کہ ریاست کے عوام کی حمایت سے ہم جلد از جلد امن حاصل کر لیں گے۔