ETV Bharat / bharat

میگھالیہ: وزیر اعلی کے گھر پر پیٹرول بم سے حملہ

یوم آزادی پروگرام میں ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد اتوار کی شام ریاست کے وزیر داخلہ لکھن رمبوئی نے استعفی دے دیا۔

Conrad Sangma
کونراڈ سنگما
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 3:36 AM IST

Updated : Aug 16, 2021, 6:51 AM IST

میگھالیہ میں چیرش اسٹارفیلڈ تھانگ کھیو کی موت پر تشدد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ احتجاجی افراد نے میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ سنگما کے گھر پر اتوار کے روز پیٹرول بم سے حملہ کیا۔

احتجاج اور مظاہرے کی وجہ سے شلانگ میں دو روز کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کی خبروں کے بعد ریاست کے کئی حصوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں۔

یوم آزادی پروگرام میں ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد اتوار کی شام ریاست کے وزیر داخلہ لکھن رمبوئی نے استعفی دے دیا۔ ریاستی حکومت کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کرفیو 17 اگست تک لاگو رہے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ منگل کے روز صبح پانچ بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جنتر منتر معاملہ: زہر افشانی کرنے والے بی جے پی ترجمان سمیت چھ لوگ گرفتار

شلانگ کے ایک علاقے میں 15 اگست کی دوپہر کو نامعلوم افراد نے ماؤکنروہ پولیس چوکی کی ایک پولیس گاڑی کو آگ لگا دی۔ باغی رہنما چیرش اسٹار فیلڈ تھانگ کھیو کی ان کے گھر پولیس چھاپے ماری کے دوران موت کے بعد شلانگ کے کچھ حصوں میں بے چینی رہی۔ تھانگ کھو کے اہل خانہ نے ان کی موت کو پولیس کی جانب سے قتل قرار دیا ہے۔ ان کی آخری رسومات میں سینکڑوں لوگوں نے کالے جھنڈے لیے شرکت کی۔

Last Updated : Aug 16, 2021, 6:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.