ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔Fuel Price in India
ہفتے کے پہلے روز سنگاپور میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ 91.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 87.76 ڈالر فی بیرل رہا۔
مزید پڑھیں:۔ Petrol and Diesel Prices Stable: پٹرول اور ڈیزل کے دام 85ویں دن بھی مستحکم
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل
دہلی ……95.41…….. 86.67
کولکتہ .....104.67.......89.79
ممبئی .......109.98.....94.14
چنئی .........101.40.......91.43
(یو این آئی)