ETV Bharat / bharat

Petrol And Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چوتھے دن مستحکم

ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس کے سبب مسلسل چوتھے دن ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ Petrol And Diesel Prices Stable On 4th Day

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چوتھے دن مستحکم

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 11:44 AM IST

ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس کے سبب مسلسل چوتھے دن ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہیں۔Petrol And Diesel Prices Stable On 4th Day

مزید پڑھیں:۔ Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 117ویں دن بھی مستحکم

اس کے ساتھ ہی چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ گزشتہ 19 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو مسلسل چوتھا دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.