ETV Bharat / bharat

Petrol and Diesel Prices Stable: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 1:46 PM IST

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہفتہ کے آخر میں لنبن برینٹ کروڈ کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 86ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ Petrol and Diesel Prices

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol and Diesel Prices in India

لندن برینٹ کروڈ 90.03 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتے کے آخر میں گزشتہ شب 87.29 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

بیشتر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو شہر ……….پٹرول……….ڈیزل

دہلی ………….95.41……..۔۔۔۔86.67

کولکتہ ......۔۔104.67.......89.79

ممبئی ......۔۔ 109.98.......94.14

چنئی ..........101.40 ...... 91.43

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.