آئی او سی ایل Indian Oil Corporation Limited نے ہفتہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔جس کے مطابق ایک دفعہ پھر پٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں اضافہ ہواہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جو پانچ دنوں میں چوتھا اضافہ ہے، کیونکہ تیل کی فرموں نے خام مال کی قیمتوں میں اضافے کو صارفین تک پہنچایا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 98.61 روپے فی لیٹر ہوگی جو پہلے 97.81 روپے تھی جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 89.07 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 89.87 روپے ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:Petrol Diesel Price Hike: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ
اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 پیسے بڑھ کر بالترتیب 111.67 روپے اور 95.85 روپے فی لیٹر ہو گئیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں