ممبئی: لو جہاد کو لیکر بی جے پی کا شگوفہ اب بی جے پی کے لیے گلے کی ہڈی بنتے نظر آرہا ہے کیونکہ ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے لو جہاد کے ایک لاکھ کیسز کی بات اسمبلی میں کہی تھی۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اسمبلی میں وہ ایک لاکھ کیس کے ثبوت دینے میں ناکام رہے ہیں اب اُنہیں ہائی کورٹ میں آ کر جواب دینا ہوگا۔
وہیں دوسری طرف این سی پی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ لودھا جیسے وزیر کے ذریعے اس طرح سے جھوٹ بولنا شرم کی بات ہے، اُنہیں یہ تفصیل کہاں سے ملی۔ بی جے پی اسی طرح کی فرضی جانکاری پھیلا کر سیاست کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کا یہ کھیل پرانہ ہے کہ ہندو مسلم کی سیاست کرو۔ اوہاڈ نے کہا کہ مجھے جو اعداد و شمار ملے ہیں، وہ 4600 ہیں اور یہ ہندو مسلمان کے شادیوں کے نہیں بلکہ ایک مذہب کے دوسرے مذہب سے شادی کی تفصیل ہے۔ اس میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہیں۔ ان کی مرضی سے شادی ہوئی ہے، اس میں لو جہاد کا کوئی پہلو ہی نہیں ہے۔
بتا دیں کو ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے کل اسمبلی میں کہا کہ ریاست میں ایک لاکھ کیسز لو جہاد کے ریکارڈ کئے گئے ہیں، اس لئے حکومت اس معاملے کو لیکر سنجیدہ ہو اور ایک کمیٹی بنائے۔ لودھا کے اس جھوٹ پر اپوزیشن نے جواب مانگا لیکن اب تک وہ جواب دینے میں ناکام ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: Love Jihad Issue in Assembly مہاراشٹر اسمبلی میں لوجہاد کا معاملہ