کورونا وائرس کے پیش نظر جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی،مرادآباد جیلر ڈاکٹر برجیش راج شرما نے میڈیا سے بتایا کہ قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کے پاس RT-PCR رپورٹ اور ویکسینیشن کی دونوں ڈوز کا سرٹیفکٹ کا ہونا ضروری ہے۔ Permission To Visit Prisoners۔ مرادآباد ڈی ایم شلیندر کمار سنگھ نے مرادآباد جیل کا معائنہ کر کےمیڈیا سے بتایا کہ آج مرادآباد ضلع جج اور اعلی افسران کے ذریعےجیل کا معائنہ کیا گیا۔قیدیوں سے ملاقات کرنے آ رہے لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
مراد آباد ضلع جج نے قیدیوں کے کھانے پینے کے سامان کا بھی معائنہ کیا، اور ہدایات جاری کی۔ ضلع جیل کے معائنے کے دوران مرادآباد ڈی ایم شیلندر کمار سنگھ مراد آباد ایس ایس پی ببلو کمار کے ساتھ رہے۔