شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج ایک حکم جاری کرکے گنجائش کی حد کو 50 فیصد سے بڑھاکر 65 فیصد کردیا ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے اور 31 جولائی 2021 تک یا اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔ وزارت نے اس آرڈر کی کاپی کے ساتھ ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ ’’گھریلو ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ، گھریلو شہری ہوا بازی کی گنجائش کی حد 50 فیصد سے بڑھاکر 65 فیصد کردی گئی ہے‘‘۔
مزید پڑھیں :بریلی سے فضائی پرواز کی شروعات پر وزارت شہری ہوابازی کا شکریہ
واضح رہے کہ پچھلے سال پورے دو ماہ تک ملک میں باقاعدہ مسافر پروازوں پر مکمل پابندی کے بعد وزارت نے ایک تہائی صلاحیت کے ساتھ گھریلو راستوں پر مسافر پروازوں کی اجازت دی تھی۔ بعد میں اس حد کو بڑھاکر 80 فیصد کردیا گیا تھا۔ کورونا وبا کی دوسری لہر اور مسافروں کی تعداد میں زبردست کمی کے پیش نظر وزارت نے 28 مئی کو ایک بار پھر صلاحیت کی حد کو کم کرکے 50 فیصد کردیا تھا۔
یو این آئی