ETV Bharat / bharat

Young Man Death By Police Beating: مشتعل لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں لگائی آگ، ایک پولیس اہلکار کی موت - پولیس اسٹیشن میں آگ لگادی

بیتیا کے تھانہ بلتھر میں نوجوان کی موت سے ہنگامہ پیدا ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں آگ لگادی اور گولی مار کر ایک پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کردیا، علاقے میں حالات کشیدہ ہیں، پولیس کی کثیر نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔ People Uproar In Bettiah

مشتعل لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں لگائی آگ، ایک پولیس اہلکار کی موت

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 8:34 AM IST

Updated : Mar 20, 2022, 9:41 AM IST

بہار کے ضلع بیتیا کے تھانہ بلتھر میں پولیس کی مار سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی، جس کے بعد سینکڑوں افراد مشتعل ہوگئے۔ گاؤں والوں نے تھانے پر حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی، مشتعل لوگوں نے پولیس پر گولی بھی چلائی۔ پرشوتم پور پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ پورے علاقے کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بیتیا کے ایس پی اوپیندر ناتھ ورما تقریباً دو ہزار کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ People Uproar In Bettiah After Young Man Death By Police Beating

تمام زخمیوں کا علاج بیتیا گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کیا جا رہا ہے۔ پولیس بھی پورے گاؤں میں داخل ہوگئی ہے۔ ماحول کشیدہ ہے، ایسے میں پولیس بھی احتیاطی طور پر کارروائی کررہی ہے۔ ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر بھی بھیڑ میں گھس گئے ہیں اور ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پورا علاقہ چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ہر جگہ پولس فورس تعینات کردی گئی ہے اور پورے گاؤں میں پولیس ابھی تک موجود ہے۔

معلومات کے مطابق یہ پورا واقعہ بلتھر تھانہ علاقہ کے ارجن نگر گاؤں کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ارجن نگر گاؤں میں ہولی پر ڈی جے بجایا جا رہا تھا۔ تب سکتہ بی ڈی او اور پولیس نے ڈی جے نہ بجانے کی بات کی اور ڈی جے بجانے والے نوجوان کو تھانے لے گئے۔

مزید پڑھیں:۔ سڑک حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے کیا سڑک جام

گاؤں والوں کا الزام ہے کہ پولیس نے نوجوان کی زبردست پٹائی کی۔ جس کے بعد تھانے کے احاطے میں ہی نوجوان کی موت ہو گئی۔ جب گاؤں والوں کو اس کی اطلاع ملی تو سینکڑوں لوگوں نے تھانے کو گھیر لیا اور پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ دیہاتیوں نے لاش کو تھانے کی جیپ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا اور بیتیا بلتھر کے مین روڈ کو بلاک کردیا۔

مرنے والے کی شناخت ارجن نگر گاؤں کے رہنے والے انیرودھ یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ اسی وقت تقریباً نصف درجن تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بیتیا ایس پی، ایس ڈی پی او نرکتیا گنج، ایس ڈی پی او بیتیا سمیت نصف درجن تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ گاؤں والوں نے سڑک بلاک کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 20, 2022, 9:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.