امپھال: منی پور میں دو طبقات کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے بعد تشدد اب دوسری ریاستوں تک بھی پہنچنے لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میزورم کے سابق باغیوں نے میتی کمیونٹی کے لوگوں کو میزورم چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم، اس اعلان کے فوراً بعد میزورم حکومت نے دارالحکومت آیزول میں میتی لوگوں کے لیے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کشیدگی جمعہ کو پیس ایکارڈ ایم این ایف ریٹرنز ایسوسی ایشن (PAMRA) کے ایک بیان کے بعد بڑھی۔ اس کے پیش نظر میزورم کے ہوم کمشنر پوایچ لالینگ ماویہ نے ہفتہ کو پی اے ایم آر اے اور میزو اسٹوڈنٹس یونین (MSU) کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے ان تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ حالیہ پریس ریلیز پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں محکمہ داخلہ اور میزورم پولیس کے سینئر افسران موجود تھے۔
-
Home Commissioner Pu H. Lalengmawia chuan a office chamber-ah Peace Accord, MNF Returnees (PAMRA) leh Mizo Students’ Union hruaitute chu tunhnaia an thuchhuah siam chungchang sawipuiin vawiin khan a thutkhawmpui. pic.twitter.com/NVNeSbtLwr
— DD News Mizoram (@DDNewsMizoram) July 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Home Commissioner Pu H. Lalengmawia chuan a office chamber-ah Peace Accord, MNF Returnees (PAMRA) leh Mizo Students’ Union hruaitute chu tunhnaia an thuchhuah siam chungchang sawipuiin vawiin khan a thutkhawmpui. pic.twitter.com/NVNeSbtLwr
— DD News Mizoram (@DDNewsMizoram) July 22, 2023Home Commissioner Pu H. Lalengmawia chuan a office chamber-ah Peace Accord, MNF Returnees (PAMRA) leh Mizo Students’ Union hruaitute chu tunhnaia an thuchhuah siam chungchang sawipuiin vawiin khan a thutkhawmpui. pic.twitter.com/NVNeSbtLwr
— DD News Mizoram (@DDNewsMizoram) July 22, 2023
میٹنگ کی صدارت کمشنر اور محکمہ داخلہ کے سیکرٹری نے کی جنہوں نے مختصر نوٹس پر میٹنگ میں شرکت کرنے پر پی اے ایم آر اے اور میزو اسٹوڈنٹس یونین رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ میں پی اے ایم آر اے ممبران کے خیالات سنے گئے۔ پی اے ایم آر اے رہنماؤں نے کہا کہ میزورم سے میتی کمیونٹی کو واپس کرنے کی درخواست ان کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے۔ یہ میزو کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کی گئی کال ہے۔ اس دوران ہوم کمشنر نے موجودہ لیڈروں سے کہا کہ وہ میزورم میں میتی کے لوگوں کو امن سے رہنے دیں اور افواہوں کو فروغ نہ دیں۔ اس سے قبل آیزول میں مقیم پی اے ایم آر اے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ منی پور میں نسلی تنازعہ کے دوران دو خواتین کی برہنہ پریڈ کے واقعے نے میزورم کے نوجوانوں میں میتی کمیونٹی کے تئیں غصہ پیدا کر دیا ہے۔ اس لیے انہیں اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے میزورم چھوڑ دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Manipur Video کرگل میں ملک کو بچایا، بیوی کی عزت نہیں بچا سکا، برہنہ پریڈ کی متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان
پی اے ایم آر اے نے اپنے بیان میں کہا کہ منی پور میں کوکی کمیونٹی کے خلاف تشدد نے یہاں کے نوجوانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ اگر میزورم میں میتی کمیونٹی کے لوگوں کے خلاف کوئی تشدد ہوتا ہے تو وہ خود اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزورم میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ منی پور کے میتی لوگوں کے لیے میزورم میں رہنا اب محفوظ نہیں رہا۔ پی اے ایم آر اے میزورم کے تمام میتیوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ حفاظتی اقدام کے طور پر اپنی آبائی ریاستوں کو واپس چلے جائیں۔ اس دھمکی کے منظر عام پر آنے کے بعد میزورم حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ میتی کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔