ETV Bharat / bharat

دہلی: افغان نژاد لوگوں نے افغانستان میں بدلتی صورتحال کے خلاف مظاہرہ - قومی دارالحکومت دہلی

احتجاج میں شامل ایک آٹھ سالہ افغان بچہ محمد الیاس کا کہنا ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے لڑ رہا ہوں کیونکہ ہم نے مشکل وقت میں دوسرے ممالک کی مدد کی ہے، لیکن وہ ہمارے مشکل وقت میں ہماری مدد نہیں کر رہے ہیں۔

situation of Afghanistan
situation of Afghanistan
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 11:54 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں افغان نژاد لوگوں نے افغانستان میں بدلتی صورتحال کے خلاف مظاہرہ کیا اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے تعاون کی اپیل کی۔ اس مظاہرہ میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اور بینر موجود تھے جس میں پاکستان کے خلاف بھی نفرت آمیز نعرے آویزاں تھے۔

situation of Afghanistan

اس مظاہرے میں افغان بچوں نے بھی حصہ لیا، جنہوں نے بھارت سمیت دنیا کے تمام ممالک سے اپنے ملک افغانستان کو طالبان سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔ بچوں نے کہا کہ ہمارا ملک طالبان کے قبضہ سے آزاد ہونا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے امریکہ سے مدد کرے اپیل کی۔

مزید پڑھیں:۔ نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل، امریکہ کی شکست یا جیت

اس احتجاج میں شامل ایک آٹھ سالہ افغان بچہ محمد الیاس کا کہنا ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے لڑ رہا ہوں کیونکہ ہم نے مشکل وقت میں دوسرے ممالک کی مدد کی ہے، لیکن وہ ہمارے مشکل وقت میں ہماری مدد نہیں کر رہے ہیں۔ امریکہ سے شکایت کرتے ہوئے اس نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں کر رہا ہے۔ وہ ہماری مدد کیوں نہیں کر رہا، اسی دوران محمد شیر نامی ایک افغان بچہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو ہمارا ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.