ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بھی جوش و خروش کے ساتھ رنگوں کا تہوار ہولی منایا گیا۔ اس موقع پر مرادآباد میں روایتی رام ڈھول جلوس بھی نکالا گیا جو تھانہ کٹ گھر علاقے کے محلوں میں گھوم کر سبھی کو ہولی کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔ People Celebrate Holi with Full Enthusiasm
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر راہل ٹھاکر نے کہا کہ ہولی کا تحفہ محبت پھیلانے اور آپسی نفرتوں کو دور کرنے کا ہے۔ اس موقع پر لوگ آپسی چپقلس ختم کر ایک دوسرے کے گلے لگ کر زندگی کی نئی شروعات کرتے ہیں۔ بھارت میں یہ تہوار سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر مناتے ہیں۔
راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی جوش و خروش کے ساتھ رنگوں کا تہوار ہولی منایا گیا۔
مزید پڑھیں: