بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیگاسس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے بیان کے تعلق سے کانگریس پر گمراہ کن سیاست پھیلانے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بھرم اور راہل گاندھی کا گہرہ رشتہ ہے۔ جھوٹ بولنا، گمراہی پھیلانا راہل گاندھی کی عادت رہی ہے۔ ان کے پاس کچھ نیا نہیں ہوتا۔ ایک ہی بات اور الفاظ کو بار بار دہرانا ان کی فطرت رہی ہے'۔
ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بارے میں راہل گاندھی نے پھر وہی الفاظ دہرائے جو وہ ہمیشہ دہراتے آئے ہیں۔ پیگاسس معاملے پر نہ تو راہل گاندھی اور نہ ہی کانگریس پارٹی عدالت میں گئی۔
مزید پڑھیں: گاندھی میدان بم دھماکہ: این آئی اے عدالت نے نو ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا
عدالت میں اس موضوع پر تفصیلی بحث کے بعد سپریم کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا ہے، جس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عدالت میں پیگاسس پر جو حلف نامہ دیا گیا ہے اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کچھ مفاد پرست کے ذریعہ پیگاسس کیس میں جو من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں اسے دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ماہرین کی کمیٹی تشکل دی جائے اور عدالت نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو غیر جانبدارانہ انکوائری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، کیونکہ پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔
یو این آئی